28 جولائی کو پنجاب کے کس شہر میں ضمنی الیکشن ہونے والا ہے ؟

سیالکوٹ(ویب ڈیسک)پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے،حلقہ میں پولنگ 28جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احسن سلیم بریار کو ٹکٹ دیا گیا ہے

جبکہ انکا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے طارق سبحانی سے ہوگا۔2018کے عام انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) نے یہ سیٹ 57ہزار 636ووٹ لیکر اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 40575ووٹ حاصل کرسکے تھے۔پی پی 38سیالکوٹ میں پولنگ 28 جولائی کو ہوگی۔

Comments are closed.