30 جون تک مکمل لاک ڈاؤن : پنجاب کے اہم شہر کے حوالے سے اعلان کردیا گیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت مختلف علاقوں میں 13روز کیلئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کے23 رہائشی علاقوں اور کاروباری مراکز میں 30 جون رات 9 بجے تک لاک ڈاؤن ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق

گھنٹہ گھر کے8 بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں میں لاک ڈاؤن کیاگیا جس میں جھال مارکیٹ، وارث پورہ گول چوک،ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹر شامل ہیں۔علامہ اقبال کالونی، رضا آباد ،سمن آباد، غلام محمد آباد، منصور آبادمیں لاک ڈاؤن کی گیا جبکہ تحصیل صدر میں ڈجکوٹ، سدھار، پینسرہ، امین پور بنگلہ کےرہائشی اور کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے۔تحصیل جڑانوالہ میں سٹی جڑانوالہ ، کھرڑیانوالہ اور مین بازار مکو آنہ میں جبکہ تحصیل تاندلیانوالہ میں موبائل مارکیٹ اور ریل بازار ون اور ٹو میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا۔تحصیل چک جھمرہ میں مین بازار، تحصیل سمندری میں کچہری بازار، نہربازار، چکی بازار اور مین بازار شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.