39 سالہ دوست دراصل کون نکلی ؟

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جب کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تو ان کے ساتھ دیگر 7 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم اب اداکار کے بیٹے کو میڈیکل کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں متعلقہ ادارہ مزید ریمانڈ کی ممکنہ طور پر درخواست دے گا۔

’’انڈیا ٹو ڈے ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق آریان خان کو جب گرفتار کیا گیا تو ان کے ہمراہ موجود منمن دھمیچا اور ارباز سیٹھ مرچنٹ بھی حراست میں لیے گئے ۔ ارباز سیٹھ مرچنٹ دراصل اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا قریبی دوست ہے ، جبکہ منمن دھمیچا کا تعلق بھی کاروباری خاندان سے ہے ۔منمن دھمیچا کا تعلق کاروباری فیملی سے ہے تاہم وہ ایک فیشن ماڈل ہیں ،ان کی عمر 39 برس ہے اور انہیں بھی تین اکتوبر کی رات 2 بجے کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔منمن مادھیا پردیش کے ضلع ساگر کی تحصیل کی رہائشی ہیں ، اس وقت مادھیا پردیش میں واقع ان کے گھر میں اہل خانہ کا کوئی فرد نہیں رہتا، ان کی والدہ کا گزشتہ برس انتقال ہو گیا تھا جبکہ ان کے والد امت کمار دھمیچا پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ۔فیشن ماڈل کا ایک بھائی ہے جس کا نام ” پرنس دھمیچا“ ہے اور وہ دہلی میں کام کرتا ہے ، منمن نے اپنی تعلیم ساگر سے ہی مکمل کی تاہم انہیں ساگر میں بہت زیادہ لوگ نہیں جانتے ہیں ، بعدازاں وہ بھوپال میں رہنے لگیں اور چھ برس قبل وہ اپنے بھائی کے ساتھ دہلی منتقل ہو گئیں ۔منمن کے انسٹا گرام پر دس ہزار سے زائد فالورز ہیں اور انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں اپنی تصویر 22 ستمبر کو شیئر کی تھی ، انہیں کسی بھی سلیبریٹی کی جانب سے فالو نہیں کیا جاتا تاہم انہوں نے اکشے کمار ، وکی کوشل اور دیگر متعدد بالی ووڈ ستاروں کو فالو کر رکھاہے ۔

Comments are closed.