41 سال پہلے ہونے والی ایک شادی کا ولیمہ

جیکب آباد(ویب ڈیسک)جیکب آباد شہر کے دستگیر کالونی محلے سے تعلق رکھنے والے محمد مفید پٹھان نے 41سال قبل 1980ء میں پاکستان سے ہندوستان جاکر اتر پردیش ریاست کے علاقے دہلی کے ضلع فرخ آباد کی تحصیل قائم گنج سے تعلق رکھنے والی اپنی کزن سے شادی کی.نکاح اور رخصتی کے بعد وہ اپنی دلہن کو لیکر پاکستان پہنچا

لیکن ان کے ولیمے کی دعوت اس وقت نہیں ہوسکی تھی.گزشتہ روز شادی کے 41سال بعد محمد مفید پٹھان کی دعوت ولیمہ کی تقریب جیکب آباد کے دستگیر کالونی محلےمیں کی گئی جس میں ان کے چار بیٹوں، چار بیٹیوں سمیت ان کے پوتوں، پوتیوں اور نواسیوں سمیت بڑی تعداد میں کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت دیگر علاقوں سے عزیز واقارب و اہل محلہ نے شرکت کی۔

Comments are closed.