70 سالہ امریکی اداکارہ نے کام کی بتا دی

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) سابق ’بانڈ گرل‘ جینی سیمور آئندہ ہفتے 70سال کی ہونے جا رہی ہیں اور اس عمر میں ان کی فٹنس قابل رشک ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں معروف ٹی وی شو ’لوز وومن‘ (Loose Women)میں شرکت کی اور اس شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی فٹنس کا راز دنیادیا۔ میل آن لائن کے مطابق

جینی سیمور نے بتایا کہ ان کا وزن آج بھی اتنا ہی ہے جتنا اس وقت تھا جب وہ 17سال کی تھیں اور لگ بھگ تمام عمر ان کا وزن اتنا ہی رہا ہے۔ جینی سیمور کا کہنا تھا کہ ”میرا وزن اسی لیول پر برقرار رہنے کی وجہ ’پلاٹیز‘(کچھ مخصوص ورزشیں)، دن میں ایک وقت کھانا کھانا اور ڈارک چاکلیٹ کے ساتھ ’وائن‘ کا ایک گلاس پینا ہے۔میں نے تمام عمر واک اور ورزش کے ذریعے خود کو فٹ اور صحت مند رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن وزن کم رکھنے کے لیے میں نے کبھی ڈائٹنگ نہیں کی۔ اس حوالے سے میں اعتدال پسندی پر یقین رکھتی ہوں اور ہمیشہ اعتدال میں رہتے ہوئے کھانا کھاتی ہوں۔ “

Comments are closed.