90 ہزار ووٹ لینے والوں کو 5 ہزار ووٹ لینے والوں سے کیا خطرہ ہو سکتا ہے ۔۔۔۔؟

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ویڈیو معاملے کے پیچھے تحریک انصاف بھی ہوسکتی پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے

لیکن دھاندلی کے الزامات لگنا شروع ہوگئے ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی بنیاد پر ایک دوسرے پر ووٹ خریدنے کے الزامات لگا رہی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے اور آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو فرانزک کرانے کا حکم دے دیا ہے۔اس الیکشن میں تحریک انصاف اور تحریک لبیک شامل نہیں ہیں۔ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو سامنے آرہی ہیں جس میں نظر آرہا ہے کہ مبینہ طور پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے لوگ شہریوں کو ووٹ کے بدلے دو تین ہزار کی رشوت دے رہے ہیں۔اس حلقے میں نون لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے وہاں نون لیگ کے ووٹ خریدنے کی وجہ نظر نہیں آتی۔مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ ہم نے کوئی ویڈیو نہیں بنائی جبکہ جو باہر سڑک پر لوگ گزر رہے ہیں انہوں نے ویڈیو بنائی اس کے اوپر ہم نے الیکشن کمیشن سے گزارش کی کہ اس کا نوٹس لیں لیکن اس کا ردِ عمل یہ آیا ایک چھوٹے سے کمرے میں بیٹھ کر کسی نے ویڈیو تیار کردی ہم بھی اُس ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔نوے ہزار ووٹ لینے والوں کو پانچ ہزار ووٹ لینے والوں سے خطرہ نہیں ہوسکتا۔ اس ویڈیو میں شامل تمام لوگوں نے ماسک لگائے ہوئے ہیں ان کی شناخت مشکل ہے یہ تحقیقات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور یہ کام تحریک انصاف کا بھی ہوسکتا ہے۔یہ کہا جاتاہے کہ سندھ کی تمام تر کیبنٹ اور کہا جاتا ہے کہ بہت ساری فنڈنگ یہاں موجود ہے میڈیا میں رپورٹ ہوا کہ آصف زرداری نے بہت ٹاسک دیا ہے مجھے نہیں معلوم میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتی اور ایک اسٹنگ مشن گیلانی کے الیکشن میں بھی ہوا تھا اُس پر بھی الزامات لگے تھے۔پرویز ملک چار پانچ مرتبہ منتخب ہوچکے ہیں ہمارے لئے بہت آسان الیکشن ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ماضی سب کے سامنے ہے ایسا کبھی ہماری پارٹی نے نہیں کیا اور کیا پیپلز پارٹی پانچ ہزار ووٹ کو ایک لاکھ تک لے جانے کے لئے کام کر رہی ہو یا ہمارا کوئی اتنا پیسے والا امیدوار ہو تو سمجھ آتی ہے لیکن ایسا کچھ نظر نہیں آرہا۔

Comments are closed.